سعودی عرب،11فروری(ایجنسی) سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے جازان میں ایک سرکاری دفتر میں فائرنگ سے کم از کم 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ الدائر کے علاقے میں پیش آیا جب ایک ٹیچر نے محکمہ
تعلیم کے دفتر میں گھس کر بھاری ہتھیار کے ساتھ وہاں موجود نگراں اور دفتر کے دیگر ملازمین پر اندھادھند فائرنگ کردی۔
صحافتی ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔